اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق ڈیکٹیٹر حسنی مبارک کو آج ایک ہیلی کاپٹرکے ذریعے فوجی ہسپتال سے، قاہرہ کے پولیس کیڈٹ کالج منتقل کیا گيا جہاں مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ مبارک کے علاوہ ، مبارک حکومت کے وزیر داخلہ حبیب العادلی اور ان کے چھ معاونین پر 25 جنوری 2011 کے انقلاب کے مظاہرین کاقتل عام کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے نیز امن و سلامتی کو درھم برھم کرنے جیسے الزامات کے سبب مقدمہ چلایا جارہا ہے ۔ مبارک کے دو بیٹوں علاء اور جمال اور مصری تاجر حسن سالم ، جو اسپین میں زندگي گذارہا ہے ، پربھی مالی بدعنوانی ، بیت المال سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے سیاسی اثر رسوخ کا غلط استعمال اور مصر کی قدرتی گیس کو عالمی منڈیوں سے زیادہ سستی قیمت ميں اسرائیل کو فروخت کرنے کے باعث مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲